امریکی ڈالر کی اڑان جاری

امریکی ڈالر کی اڑان جاری

اسلام آباد(نیاٹائم)پاکستان میں امریکی ڈالرتاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے انٹربینک میں ڈالر190 روپے تک پہنچ چکا ہے۔

 

گزشتہ دن انٹربینک میں 188 روپے 66 پیسے پر رکا تھا لیکن آج بھی بزنس کے آغاز سے ہی ڈالر کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری رہا۔انٹربینک میں ڈالر ایک روپے پچاس پیسے اضافے کے بعد 190 روپے 16 پیسے تک پہنچ گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 191 روپے 50 پیسے سے بھی اوپر چلا گیا ہے۔دوسری طرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی بزنس  کا منفی رجحان جاری ہے اور 100 انڈیکس 600 سے بھی زیادہ  پوائنٹس کم ہو کر بیالیس ہزار نو سو ایک پرٹریڈ کررہا ہے۔

 

جبکہ دودن قبل عالمی یورو اور ڈالرکے مقابلے میں روسی کرنسی کی قدرحیران کن طورپر بڑھی تھی جس کے بعد روبل دوسال کی بلند ترین سطح پرجا پہنچا۔ بدھ کے دن نہ صرف روبل کی قدربڑھی بلکہ روسی اسٹاک انڈیکس میں بھی بہتری دیکھائی دی اور یہ سب ایک ایسے وقت میں ہوا ہے، جب یورپی یونین نے روس کے خلاف نئی ممکنہ پابندیوں کا اعلان کیا ہوا ہے۔

 

بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافہ، شہری پریشان