دانیہ شاہ نے انسٹاگرام سے عامر لیاقت کا نام ہٹا دیا

دانیہ شاہ نے انسٹاگرام سے عامر لیاقت کا نام ہٹا دیا

لاہور(نیا ٹائم)رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت کی تیسری بیوی  دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد اپنے سماجی رابطوں کے اکاؤنٹ سے عامر لیاقت  کا نام ہٹادیا۔

 

دانیہ شاہ کا انسٹاگرام اکاؤنٹ اس سے پہلےسیدہ دانیہ عامر کے نام سے تھا تاہم  تنسیخ نکاح کا دعویٰ سامنے آنے اور  پی ٹی آئی ایم این اے عامر لیاقت  حسین سے متعلق مختلف انکشافات کرنے کے بعد دانیہ  شاہ نے اپنا اکاؤنٹ دانیہ ملک کے نام سے تبدیل کردیا ہے۔خیال  رہے کہ دانیہ نے اپنےسوشل میڈیا  اکاؤنٹ سے عامر لیاقت کے ساتھ اپنی تمام تصویروں کو بھی  ڈیلیٹ کردیا ہے ۔دانیہ شاہ کے انسٹاگرام فالوورز کی تعداد پچھترہزار سے زیادہ  ہے۔

 

خیال  رہے کہ قومی اسمبلی کے رکن  عامر لیاقت کی تیسری بیوی  دانیہ شاہ تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد اپنے شوہر پر مختلف قسم کے الزامات لگارہی ہیں۔سماجی رابطوں  پر دانیہ شاہ  کا پرائیویٹ  میڈیا کو دیا گیا ایک انٹرویو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں دانیہ نے الزام لگایاکہ عامر لیاقت حسین کوکین کا نشہ کرتے ہیں اور مجھے بھی بدتمیزی سے کہتے تھے کہ یہ نشہ تم بھی کرو ورنہ میں  طلاق دے دوں گا اس لیے  میں عامر  کے سامنے نشہ کرنے کی ایکٹنگ کرتی تھی۔

 

 

اداکارہ صبا قمر اور گلوگار بلال سعید اہم کیس سے بری