ابوظہبی جانے والے مسافر سے کتنی ہیروئن پکڑی گئی

ابوظہبی جانے والے مسافر سے کتنی ہیروئن پکڑی گئی

اسلام آباد(نیاٹائم)ائیرپورٹ سکیورٹی فورس نےاسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر ابوظبی روانہ ہونے والے مسافرسے ایک کلو ہیروئن پکڑلی ہے۔

 

اے ایس ایف ترجمان کے مطابق مسافر محمد قربان ابوظبی جانے کیلئے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پہنچا توسٹاف کیجانب سے مسافرکے سفری بیگ کی تلاشی لی گئی جس کے تہہ خانے کے اندر خفیہ بلیک رنگ کی پلاسٹک شیٹ سے ہیرون پکڑی گئی۔ اے ایس ایف کے عملے نے مجموعی طور پر 1.012 کلو گرام ہیروئن برآمد کی اورمنشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کوابتدائی انوسٹی گیشن کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کیلئے اے این ایف حکام کے سپرد کر دیا گیا ہے۔

 

اے ایس ایف حکام کا کہنا ہے کہ منشیات اسمگلنگ کرنا ایک گھناؤنا جرم ہے جس سے بالخصوص نوجوان نسل برباد ہورہی ہے، اے ایس ایف ایسے گھناؤنے جرائم کی روک تھام کیلئے ہر وقت پرعزم ہے، ملزم کو اے این ایف کے حوالے کردیا ہے قانون کے مطابق سخت سےسخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

 

ڈاکوؤں نے پل بھر میں جنرل سٹور کا صفایا کردیا