ہیٹ ویو  نے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

ہیٹ ویو نے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا

اسلام آباد(نیاٹائم)شدید گرمی نے ملک بھرکو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کی وجہ سے متعدد علاقوں میں آج بھی ہیٹ ویو کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی ہیٹ ویو کی لپیٹ سے محفوظ رہے گا تاہم 13 اور 14 مئی کو گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا جس دوران درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی کے درمیان رہنے کی امیدہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت پچاس ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے، سبی میں 49، جیکب آباد، دادو، لاڑکانہ اورسکھر میں پارا 46 سے 48 ، ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں 45 ڈگری تک ریکارڈ کیا جاسکتا ہے جبکہ منگل کو ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں سینتالیس ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔

 

محکمہ موسمیات نے بالائی اور وسطی سندھ کے علاوہ پنجاب اور بلوچستان میں گرمی کی شدت روٹین سے زائد رہنے کی پیشگوئی کی ہے جس کے مطابق بارہ سے پندرہ مئی کے دوران گرمی کی شدت زائد ہوگی۔ طبی ایکسپرٹ نے شہریوں کو بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلنے کی تجویزکردی ہے۔

 

کراچی میں گرمی کا راج برقرار