آئل ایجنسی کی چھت گر گئی ، 5 افراد جاں بحق ، 4 زخمی

آئل ایجنسی کی چھت گر گئی ، 5 افراد جاں بحق ، 4 زخمی

شیخوپورہ (نیا ٹائم) شیخوپورہ میں دکان میں بنائی گئی غیر قانونی آئل ایجنسی کی چھت گر گئی ، چھت کے ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق ، جبکہ 4 زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق شیخوپورہ کے علاقے جبران منڈی کے قریب دکان میں بنائی گئی غیر قانونی آئل ایجنسی کی چھت اچانک گر گئی جس کے باعث ملبے تلے دب کر 5 افراد جاں بحق ہو گئے ، جبکہ 4 افراد زخمی بھی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق ملبے تلے دب کر زخمی ہونے والے چاروں افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل  کر دیا ہے جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ۔

ریسکیو حکام کی طرف سے دکان کے ملبے میں مزید افراد کے دبے ہونے کا بھی خدشہ ہے جن کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ، تاحال چھت گرنے کی وجوہات سامنے نہیں آ سکی ہیں ۔ واضح رہے غیر قانونی آئل ایجنسیوں کی پہلے بھی کئی بار نشاندہی کی جا چکی ہے لیکن انتظامیہ کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا تھا ۔

 

اوکاڑہ میں 12من مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑاگیا