نور عالم خان دوہری شہریت والوں کو ووٹ دینے کے مخالف

نور عالم خان دوہری شہریت والوں کو ووٹ دینے کے مخالف

اسلام آباد (نیا ٹائم) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن قومی اسمبلی نور عالم خان نے دوہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق دینے کی مخالفت کر دی ۔

قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے نور عالم خان نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کی حمایت نہیں کر سکتے  ۔ انہوں نے کہا کہ نہ تو انہیں ووٹ دینے کا حق لینے دیں گے نہ ہی دوہری شہریت رکھنے والوں کو انتخابات میں حصہ لینے کی حمایت کریں گے ۔

نور عالم خان نے اپنی تقریر میں کہا کہ دوہری شہریت والوں کو ووٹ کا حق دلوانے کے حامی وہ ہیں جن کی جماعتوں کو بیرون ممالک سے چندے ملتے ہیں ۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھجوایا جائے گا ۔ جس کے بعد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ دینے کے حق کا بل انتخابی اصلاحات کمیٹی کو بھجوا دیا گیا ۔

 

نیب نے فرح گوگی کی جائیدادوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں