نیب نے فرح گوگی کی جائیدادوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

نیب نے فرح گوگی کی جائیدادوں اور بینک اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لیں

لاہور (نیا ٹائم) نیب نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مختلف محکموں سے ان کی جائیداد اور بینکوں سے اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔
ذرائع کے مطابق سابق خاتون اول کی قریبی دوست فرح خان اور اس کے شوہر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے معاملے میں نیب تحقیقات کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے مختلف محکموں سے فرح خان کے اثاثوں کا ریکارڈ طلب کر لیا ، نیب کی طرف سے تمام محکموں اور بینکوں کو مراسلے بھجوا دئیے گئے ۔
نیب لاہور کی طرف سے فرح گوگی کی جائیداد کی تفصیلات حاصل کرنے کیلئے مختلف اضلاع کے ڈپٹی کمشنر کو مراسلہ بھجوایا گیا ہے ۔ ایف بی آر ، ایس آئی سی پی اور ایکسائز حکام سے بھی تفصیلات طلب کی گئی ہے ۔ مختلف بینکوں کو مراسلہ بھجوا کر فرح خان کے اکاونٹس سے ہونے والی ٹرانزیکشنز کی بھی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ۔
واضح رہے فرحت شہزادی المعروف فرح گوگی اور ان کے شوہر احسن جمیل گجر کے خلاف نیب لاہور میں آمدن سے زائد اثاثوں پر تحقیقات جاری ہیں ۔

 

فرح گوگی کا ٹیکس ایڈوائزر ان  کے دفاع میں سامنے آگیا