وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نیٹ ورکنگ سسٹم پر سائبر حملہ

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نیٹ ورکنگ سسٹم پر سائبر حملہ

اسلام آباد (نیا ٹائم)وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ادارے این ٹی سی کے نیٹ ورکنگ سسٹم پر سائبر حملہ کیا گیا جسے بروقت ناکام بنا دیا گیا ۔

وزارت آئی ٹی کی طرف سے جاری کئے گئے بیان میں بتایا گیا ہے کہ سائبر حملہ ڈیٹا سینٹر کے بجائے نیٹ ورکنگ سائیڈ پر ہوا ہے ، این ٹی سی کے سرورز پر حکومت کے مختلف محکموں کی ویب سائٹس بھی ہیں ۔ وزارت آئی ٹی کے مطابق سائبر حملہ آج صبح ہوا ، جبکہ سائبر سکیورٹی کے بہترین اور موثر نظام کی وجہ سے حملہ ناکام بنا دیا گیا ۔

وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق سائبر حملے کی وجہ سے کچھ محکموں کی ویب سائٹس کچھ دیر کیلئے از خود معطل ہو گئیں تاہم تمام ویب سائٹس کو 3 گھنٹے کے مختصر ترین وقت میں دوبارہ فعال کر دیا گیا ۔

ذرائع کے مطابق سائبر حملے سے این ٹی سی سے منسلک سرکاری و نجی ویب سائٹس بھی متاثر ہوئیں جن میں وزیر اعظم آفس کی ویب سائٹ بھی شامل تھی ۔

ذرائع پی ٹی اے کے مطابق اس سائبر حملے سے ایف بی آر ، سٹیٹ بینک اور نادرا کی ویب سائٹس کو کسی بھی طرح کا نقصان نہیں پہنچا اور وہ مکمل طور پر محفوظ رہیں ۔

ترجمان وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے مطابق سیکرٹری آئی ٹی کی سربراہی میں کل اہم اجلاس بھی طلب کر لیا گیا ہے ۔

 

فرح گوگی کا ٹیکس ایڈوائزر ان  کے دفاع میں سامنے آگیا