فرح گوگی کا ٹیکس ایڈوائزر ان  کے دفاع میں سامنے آگیا

فرح گوگی کا ٹیکس ایڈوائزر ان  کے دفاع میں سامنے آگیا

لاہور (نیا ٹائم) سابق وزیر اعظم عمران خان کی اہلیہ کی قریبی دوست فرحت شہزادی عرف فرح گوگی کے ٹیکس ایڈوائزر ان کے دفاع میں سامنے آگئے ۔

فرح گوگی  کے ٹیکس ایڈوائزرایڈووکیٹ اسد رسول نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے اپنی مؤکلہ پر لگائے گئے الزامات کو جھوٹ پر مبنی اور بے بنیادقرار دے دیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈووکیٹ اسد رسو ل نے کہا کہا کہ فرح بی بی کے تمام معاملات عثمان بزدار کے وزیراعلیٰ بننے سے بھی پہلے کے ہیں اور اس لیے ان پر عائد الزامات مکمل طور پر بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں ۔ اسد رسول نے بتایا کہ پاکستان تحریک انصاف کے دور حکومت میں فرح بی بی کی دولت میں چار گنا اضافے والی بات مکمل طور پر غلط ہے ، ان کے 30 جون 2018 تک اثاثے 70 کروڑ روپے مالیت کی تھے ۔

انہوں نے کہا کہ قانونی معاملات پر کوئی بھی پوچھ گچھ ہوتی ہے تو اس کا مکمل جواب دیں گے تاہم ٹیکس کی حد تک میں ان کا جوابدہ ہوں ، البتہ سیاسی معاملات سے مکمل طور پر الگ ہوں ۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما عطا اللہ تارڑ ، مریم نواز سمیت اپوزیشن رہنماوں اور پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رکن اسمبلی علیم خان نے بھی فرح گوگی پر الزامات لگائے تھے کہ ساڑھے تین سال میں پنجاب کی عوام  کے حقوق پر ڈاکا ڈالا گیا ، فرح گوگی نے عمران خان اور ان کی اہلیہ کی ایما پر پنجاب میں لوٹ مار کا بازار گرم کئے رکھے ، عمران خان نے ٹیکس ایمنسی سکیم بھی فرح گوگی کو فائدہ پہنچانے کے لیے لانچ کی تھی ۔

 

نوازشریف کی مرکزی قیادت کوفوری لندن پہنچنےکی ہدایت