
کراچی میں پانی کا مسئلہ شدید ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا
کراچی (نیا ٹائم)سندھ بھر میں پانی کا مسئلہ شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ، کراچی کو پانی فراہم کرنے والی بڑی کینجھر جھیل میں پانی ڈیڈ لیول تک پہنچ گیا ، کراچی میں پانی کی قلت پیدا ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ۔
دریاوں میں پانی کی قلت اور طویل خشک سالی کے بعدایک نئی پریشانی نے سندھ باسیوں اور کراچی کے شہریوں کو گھیر لیا ۔ کینجھر جھیل کے اسسٹنٹ انجینئر کے مطابق جھیل میں پانی کی سطح 56 فٹ سے کم ہو کر 48 فٹ پر آ گئی ہے ۔ اسسٹنٹ انجینئر کے مطابق پانی کی سطح 42 فٹ تک آنے پر کراچی کو پانی کی فراہمی معطل ہو جائے گی ۔
کینجھر جھیل کے اسسٹنٹ انجینئر کے مطابق کراچی کو یہاں سے روزانہ کی بنیاد پر 1200 کیوسک پانی فراہم کیا جاتا ہے ، فوری طور پر بارشیں نہ ہوئیں اور گلیشیئرز کا پانی جھیل تک نہ پہنچا تو صورتحال مزید خراب بھی ہو سکتی ہے ۔
واضح رہے سندھ بھر میں طویل عرصے سے بارشیں نہ ہونے اور دریاوں میں پانی نہ ہونے کی وجہ سے پہلے ہی پانی کا شدید مسئلہ درپیش ہے ۔ سندھ حکومت نے پانی کی قلت والے علاقوں میں چاول کی کاشت پر بھی پابندی لگا دی ہے ۔
پانی کا بحران، بلاول بھٹونے کابینہ اجلاس میں آواز بلند کردی
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ