ڈاکوؤں نے پل بھر میں جنرل سٹور کا صفایا کردیا

ڈاکوؤں نے پل بھر میں جنرل سٹور کا صفایا کردیا

کراچی(نیاٹائم)شہرقائد میں اسٹریٹ کرائم کا سلسلہ رک نہ سکا ڈاکوؤں نے پچاس  سیکنڈزمیں جنرل اسٹور کولوٹ لیا۔

 

کراچی کےعلاقے گلزارہجری کی مشرق سوسائٹی اورملیرآرسی ڈی گراؤنڈ کے نزد گذشتہ رات پیش آئی وارداتوں کی سی سی ٹی وی فوٹیجز پبلک ہوگئی ہے۔ملیرکے جنرل اسٹور میں واردات کیلئے تین ڈاکوؤں نے کیش کاؤنٹراورگاہکوں کی جیبیں بھی خالی کی اورمحض 50 سیکنڈزمیں واردات کرکے فرار ہوگئے۔

 

دوسری طرف گلزارہجری میں ہونے والی واردات کی ویڈیوسے پتہ چلا ہے کہ دو  ڈاکواسلحہ دکھا کرچارافراد سے نقدی و موبائل فونزلیکررفو چکرہوگئے۔فوٹیجزمیں صاف دیکھائی دیتا ہے کہ ملزموں نے شناخت چھپانے کیلئے چہروں پرسرجیکل ماسک لگائے ہوئے تھے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ سی سی ٹی وی فوٹیجزکے تعاون سے ڈاکؤوں کی تلاش جاری ہے۔

 

لاہور:شادی میں ہوائی فائرنگ دلہے میاں کو مہنگی پڑگئی