امام الحق  نے اپنی شادی کو بابر کی شادی سے مشروط کردیا

امام الحق نے اپنی شادی کو بابر کی شادی سے مشروط کردیا

لاہور(نیاٹائم)پاکستانی ٹیم کے بیٹرامام الحق نے اپنی شادی سے قبل قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی شادی کی شرط رکھی ہے۔

 

پاکستانی ٹیم کے اوپنربلے بازامام الحق کا اپنے ایک بیان میں کہنا تھاکہ انہیں ابھی تک کسی سے پیارنہیں ہوا اوردعا ہے کہ کبھی نہ ہو، شادی کے بارے میں ابھی کسی قسم کی سوچ وچار نہیں کی تاہم وعدہ رہا کہ پہلے کپتان بابر اعظم رشتہ ازدواج میں منسلک ہونگے پھر میں شادی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے ایک سال سے ڈیڑھ سال تک میں کنوارہ نہ رہوں لیکن ابھی ساری توجہ کرکٹ پر لگا رکھی ہے، کرکٹ پاکستان کا مشہورترین کھیل ہے، سب لوگ اس کے بارے میں بات کرتے اور میمز بناتے ہیں تو خوشی ہوتی ہے۔

 

امام الحق کا کہنا تھاکہ بابر اعظم کپتان سے زیادہ اچھے بلے باز ہیں جبکہ ان کو کمارسنگا کارا کا اسٹائل اورویرات کوہلی کا ایگریشن اچھا لگتا ہے۔ ویرات کوہلی اچھا نہ بھی کھیل رہا ہو تو وہ گراؤنڈ میں ایک فائٹرکے طور پرنظر آتا ہے اور وہ اس بات کی فکرنہیں کرتا کہ مجھ سے رنز ہوئے ہیں یا نہیں لیکن اسی لگن کے ساتھ کھیلتا ہے اوراس کی یہ چیزیں مجھے اچھی لگتی ہیں۔

 

رضوان نے سیمی فائنل سے قبل ہسپتال میں گزرے وقت کا احوال بتادیا