اداکارخالدانعم کی منفرداندازمیں شاہد آفریدی پرتنقید

اداکارخالدانعم کی منفرداندازمیں شاہد آفریدی پرتنقید

لاہور(نیاٹائم ویب ڈیسک)سینئر اداکار خالد انعم نے سٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی پر منفرد انداز  میں تنقید کی ہے۔انسٹاسٹوری شیئر کرتے ہوئے خالد انعم نے شاہد آفریدی  کی کرکٹ کی پرفارمنس کی مثال دیتے ہوئے ان  کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

 

 انہوں نے لکھا کہ "شاہد آفریدی سے اختلاف اپنی جگہ مگر شاہد آفریدی ایک ہیرو ہے ، ایک وقت جب پاکستان کے28 سکور پر 4 آؤٹ ہوتے تھے  پھر شاہد آفریدی بلےبازی پر آتا تھا اور پاکستان کے 28 سکور پر 5 وکٹ گرجاتی ہیں۔

 

یاد رہے کہ شاہد آفریدی کی طرف سے حال ہی میں پرائم منسٹر پاکستان شہباز شریف کی تعریف  کی گئی جبکہ سابق  پرائم منسٹرعمران خان کی  پالیسیوں پر تنقید کو نشانہ بنایا گیا تھا۔شاہد آفریدی نے وزیر اعظم شہباز شریف کے پرائم منسٹر بننے کے بعد انہیں مبارکباد دی تھی۔

دوسری طرف شاہد آفریدی نے یوٹیوب پر ایک وڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے خود پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ عمران خان کی پالیسیوں سے اختلاف رکھنے کا حق مجھے حاصل ہے، بطور کپتان انہوں نے ہمیشہ عمران خان کی تعریف کی مگر بطور پرائم منسٹر ان کی پالیسیوں سے اختلاف کرنا بھی انکا حق ہے۔