کراچی میں گرمی کا راج برقرار

کراچی میں گرمی کا راج برقرار

کراچی(نیاٹائم)محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارہ سے چودہ مئی تک گرم ترین موسم کی پیشگوئی کرتے ہوئے شہریوں کو بلا ضرورت باہر نہ نکلنے کا مشورہ دیا ہے۔

 

محکمہ موسمیات کےمطابق 12 مئی سے 14 مئی کے دوران درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔ اس دوران شہر میں گرم اور خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی طرف سے واضح کیا گیا کہ آئندہ چوبیس  گھنٹوں میں شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہےگا اور دن میں ہوا کے جھکڑ تیس سے پنتیس کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے کی توقع ہے۔

 

یہ بھی بتایا گیا کہ دس مئی بروزمنگل کو شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36 سے 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کئے جانے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کراچی میں منگل کی صبح ساڑھےدس بجےدرجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ رہا اور جنوب مغربی سمت سے سمندری ہوا 18 کلومیٹرکی رفتار سے چلی جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

 

ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی امید