
بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں مزید اضافہ، شہری پریشان
اسلام آباد(نیاٹائم)گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں دس سے بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جبکہ دیہات میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ اٹھارہ تک ہوگیا ہے۔ ملک کے چھوٹے بڑے شہروں میں شدید گرمی میں بجلی کی لمبی لوڈشیڈنگ سے شہری بلبلا اٹھے ہیں۔بجلی تقسیم کار کمپنیوں کا کہنا ہے کہ لائن لاسزکو پورا کرنے کیلئے لوڈشیڈنگ کررہے ہیں۔
دوسری جانب وزارت توانائی کیجانب سے کہا گیا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف کے وعدے کے مطابق ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے۔ وزارت توانائی کے حکام کے مطابق 2500 میگاواٹ سے زیادہ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کردی گئی تھی، جس کے بعد بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے پرامید تھے۔
بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نےعوام کو پریشان کردیا
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ