عمران خان نے ایبٹ آباد میں کس کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا

عمران خان نے ایبٹ آباد میں کس کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا

پشاور (نیا ٹائم)سابق وزیر اعظم عمران خان گزشتہ روز ایبٹ آباد جلسے میں شرکت کیلئے خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر میں ایبٹ آباد پہنچے ۔ سابق وزیر عمران عمران خان نے اسلام آباد سے جاتے اور آتے ہوئے صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا ۔

واضح رہے عمران خان کے خلاف اس سے پہلے بھی صوبائی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے پر نیب میں تحقیقات جاری ہیں ۔

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کے معاون خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان اسلام آباد سے خود ایبٹ آباد جلسے میں شرکت کیلئے آئے تھے ۔ اور یہ وزیر اعلیٰ کی صوابدید ہے کہ وہ کسے اپنے ساتھ سوار کرتے ہیں ، کسے نہیں ، بیرسٹر محمد علی سیف کا مزید کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ محمود خان ایبٹ آباد سے واپسی پر بھی اسلام آباد آئے تھے اس لیے جاتے اور آتے ہوئے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ان کے ہمراہ سفر کیا ۔

 

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم طے شدہ معاہدے پر اہم پیشرفت