ویسٹ انڈیز نے مشن پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

ویسٹ انڈیز نے مشن پاکستان کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا

جمیکا (نیا ٹائم سپورٹس ڈیسک )ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے مشن پاکستان کیلئے نکولز پُورن کی قیادت میں اسکواڈ کا اعلان کر دیا ۔ کریبیئن ٹیم اگلے ماہ دورہ پاکستان پر پاکستان پہنچے گی ، ٹیم پاکستان میں تین ون ڈے میچز کھیلے گی ۔ ویسٹ انڈیز ٹیم کی قیادت نکولز پُورن کریں گے ، کریبیئن کرکٹ بورڈ کی طرف سے جیسن ہولڈر کو آرام دیا گیا ہے ۔

اعلان کئے گئے ویسٹ انڈین سکواڈ میں شائی ہوپ ، انگرو مابرومر ، شامراہ بروکس ، کیسی کارٹی ، عقیل حسین ، الزاری جوزف شامل ہوں گے ، جبکہ برینڈن کنگ ، شیر من لوئیس ، کائیل میئرز ، اینڈرسن فلپ ، راومن پوول ، جیڈن سیلز ، روماریو شیفرڈ اور ہیڈن والش جونیئر کو بھی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

واضح رہے پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں تین ون ڈے میچز میں آمنے سامنے ہوں گی ۔ میچز 8 ، 10 اور 12 جون کو راولپنڈی کے سٹیڈیم میں کھیلے جانے ہیں ۔

 

سابق پاکستانی کرکٹر کو میچ فکسنگ الزامات میں بڑا ریلیف مل گیا