
اومیکرون کا نیا ویرینٹ بھی پاکستان پہنچ گیا
اسلام آباد (نیا ٹائم) کورونا کے نئے ویرینٹ اومیکرون وائرس کے نئے ویرینٹ کا پہلا کیس بھی پاکستان پہنچ گیا ، ایک بار پھر خطرہ منڈلانے لگا ۔
قومی ادارہ برائے صحت نے پاکستان میں اومیکرون وائرس کے نئے ویرینٹ جینوم کی ترتیب ذریعے نئے ویرینٹ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اس ویرینٹ کا یہ پاکستان کا پہلا کیس ہے ۔
قومی ادارہ صحت کے اعداد و شمار کے مطابق اومیکرون کے نئے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز سامنے آ رہے ہیں جس کی وجہ سے ایک بار پھر دنیا بھر میں کورونا کے خطرات منڈلا رہے ہیں ۔
قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق عوام اب بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں ، ابتدائی کورونا ویکی نیشن بھی مکمل کروائیں اور6 ماہ کے وقفے سے بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں ۔
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان میں مزید 64 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح اعشاریہ 49 فیصد رہی ہے ۔
ملک میں نئے سب ویرینٹ کوروناکیس کی تصدیق
ٹیگز
متعلقہ خبریں
بلاگز
تجویز کردہ خبریں
مقبول ترین
نیوز لیٹر۔
روزانہ کی بڑی خبریں حاصل کریں بذریعہ