پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم طے شدہ معاہدے پر اہم پیشرفت

پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم طے شدہ معاہدے پر اہم پیشرفت

کراچی (نیا ٹائم) متحدہ قومی موومنٹ کی مذاکراتی کمیٹی نے بلدیاتی ترمیمی ایکٹ سے تیار کیا گیا ڈرافٹ پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے حوالے کر دیا ۔

ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان طے ہونے والے معاہدے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ، ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کی طرف سے مذاکرات کیلئے بنائی گئی کمیٹی کی سندھ بلدیاتی ترمیمی ایکٹ سے متعلق ڈرافٹ پیپلز پارٹی کے رہنماوں کے حوالے کر دیا ہے ۔ ایم کیو ایم کی طرف سے ترمیمی ایکٹ کے حوالے سے تیار کیا گیا ڈرافٹ 150 صفحات پر مشتمل ہے اور اسے سپریم کورٹ کے فیصلے آرٹیکل 140 کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے پیپلز پارٹی کو بھجوائے گئے ڈرافٹ میں تمام بلدیاتی اداروں ، اتھارٹیز ، سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ ، واٹر بورڈ سمیت دیگر اہم اداروں کو میئر کے ماتحت دینے کی بھی شق شامل کی گئی ہے اور اس میں تمام اداروں کے انتظامی ، مالی اختیارات بھی میئرکی تحویل میں دینے کی شق شامل کی گئی ہے جبکہ بلدیاتی نطام کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن کی شکل میں چلانے کی تجویز دی گئی ہے ۔

ایم کیو ایم ذرائع کے مطابق ڈرافٹ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے ، جو پیپلز پارٹی کو بھجوا دیا گیا ہے ، پیپلز پارٹی اب ڈرافٹ پر قانون سازی کر کے اسے قانونی شکل دے گی ۔ ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی طرف سے میئر کراچی یا ایڈمنسٹریٹر شپ لینے کے حوالے سے غور کیا جا رہا ہے ، سفارشات پر جلد عملدرآمد کیا جائے گا ۔

 

پی ٹی وی سپورٹس کے ٹھیکوں میں من پسند ٹھیکیداروں کو نوازنے کا انکشاف