دانیہ شاہ کا عامرلیاقت کے متعلق ایک اور حیران کن انکشاف

دانیہ شاہ کا عامرلیاقت کے متعلق ایک اور حیران کن انکشاف

کراچی(نیاٹائم)ممبرقومی اسمبلی عامرلیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے تنسیخ نکاح دائر کرنے کے بعد شوہر کے حوالے سے ایک اورحیران کن انکشاف کردیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ عامر لیاقت ان کو نماز بھی نہیں پڑھنے دیتے تھے۔

 

میڈیا سے بات کے دوران دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد میں نے عامر لیاقت کے ساتھ بہت تکلیف دہ وقت گزارا، اس دوران میں نے اللہ سے رو رو کر دعا مانگی کہ اے میرے پروردگارمجھ سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو مجھ کو معاف فرماکیوں کہ یہ شخص مجھے نمازتک بھی ادا نہیں کرنے دیتا تھا،عید سے پہلے میں نے عامر کی منتیں کیں کہ مجھے ایک بار واپس جانے دو میں کچھ دنوں میں واپس آجاؤں گی، جب کہیں جا کر مجھے واپس بہاولپور جانے کی اجازت دی گئی۔عامر لیاقت اپنی ماں کو عزت نہیں دے سکتا تو دوسری عورتوں کو کیا خاک عزت دے گا، شادی کے دوسرے دن ہی انھوں نے نوکروں کے سامنے مجھ کو بےعزت کیا، یہ صرف میڈیا کے سامنے مجھے پیار کا جھوٹا ڈرامہ کرتے تھے۔

 

یادرہے کہ حال ہی میں دانیہ شاہ نے ایک انسٹا اسٹوری لگائی تھی جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ خاوند سے خلع کیلئے عدالت سے رجوع کیا ہے۔بعد ازاں دانیہ شاہ نے عامر لیاقت پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہو کر آئے دن بدترین تشدد کرتا رہتا تھا، عامر لیاقت جیسے دکھتے ہیں ویسے بالکل نہیں  بھی نہیں ہے۔

 

عامر لیاقت کے خلاف ثبوت سامنے لاوں گی،دانیہ شاہ