بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نےعوام کو پریشان کردیا

بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نےعوام کو پریشان کردیا

کوئٹہ(نیاٹائم)بلوچستان بھرمیں بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نےعوام کا جینا محال کردیا ہے گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈشیڈنگ کا غیراعلانیہ سلسلہ جاری ہے۔

 

بلوچستان میں بجلی کے سترہ سو میگاواٹ کا شارٹ فال تاحال برقرارہے کیسکو حکام کے مطابق بلوچستان میں صرف پانچ میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے۔ بجلی کی کمی کی وجہ سے کوئٹہ میں دس سے بارہ گھنٹے لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔ضلعی ہیڈکوارٹرزمیں بارہ گھنٹے اور زرعی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے، صوبے کے گرم ترین مقامات سبی، تربت میں بارہ بارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔

 

دوسری جانب وزارت توانائی کیجانب سے کہا گیا تھا کہ ‏وزیراعظم شہبازشریف کے وعدے کے مطابق ملک بھرمیں لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ حل کردیا گیا ہے۔ وزارت توانائی کے حکام کے مطابق 2500 میگاواٹ سے زیادہ اضافی بجلی سسٹم میں شامل کردی گئی تھی، جس کے بعد بجلی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے پرامید تھے۔

 

حکومت نے توانائی بحران سے نجات پانے کیلئے کمر کس لی