ملک میں نئے سب ویرینٹ کوروناکیس کی تصدیق

ملک میں نئے سب ویرینٹ کوروناکیس کی تصدیق

اسلام آباد(نیاٹائم)کوروناکاشکلیں بدل کروار، پاکستان میں امیکرون کے نئے سب ویرینٹ (ذیلی قسم) BA.2.12.1 کے پہلے کیس کی تصدیق باضابطہ طورپر ہوگئی ہے۔

 

قومی ادارہ صحت نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) نےتصدیق کی ہےکہ پاکستان میں امیکرون کے نئے سب ویرینٹ (ذیلی قسم) BA.2.12.1 کی موجودگی کے شواہد ملے ہیں ۔

 

این آئی ایچ نے دعوی کیاہے کہ امیکرون کی اس نئی قسم کے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز رپورٹ ہورہےہیں جس کے بعد مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، بہترین احتیاطی تدابیر (ہجوم والی جگہوں پر ماسک پہننے کے علاوہ) COVID-19 ویکسینیشن سے ہی اس ویرینٹ سے بچاجاسکتا ہے۔

 

این آئی ایچ نےتمام اہل وطن سے درخواست کی ہے کہ اپنی ابتدائی ویکسین مکمل کروائیں اور ویکسینیشن مکمل ہونے کے 6 مہینے کے بعد بوسٹر ڈوز لازمی لگوائیں تاکہ اس خطرناک قسم سے محفوظ رہاجاسکے۔

 

کسی کی خواہش پر ازخود نوٹس نہیں لیتے،چیف جسٹس پاکستان