ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی امید

ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی امید

اسلام آباد(نیاٹائم)محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھرمیں موسم گرم اورخشک رہنے کی امید کی جارہی ہے۔ ملک کے میدانی علاقے شدید گرمی کی زد میں رہیں گے۔

 

محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ سمیت صوبے کے اکثرعلاقے شدید گرمی کی زد میں آگئے ہیں۔ کوئٹہ اورگوادرمیں زیادہ سے زیارہ درجہ حرارت پینتیس سے سینتیس، قلات میں تئیس سے بتیس، گوادراورجیونی میں 33 سے 35، نوکنڈی میں 43 سے 45، تربت میں 44 سے 46، سبی میں 48 سے 50 سینٹی گریڈ ریکارڈ تک رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ صوبہ کے بیشتر علاقے شدید گرمی کی زد میں رہیں گے۔

 

محکمہ موسمیات نےگزشتہ دن الرٹ جاری کیا تھا کہ گرمی کی لہرکے باعث پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 07 سے 09 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔کراچی میں بھی آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کے چانس ہیں، شمال مغرب، مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں جاری رہ سکتی ہے۔

 

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجا دی