لاہور:شادی میں ہوائی  فائرنگ دلہے میاں کو مہنگی پڑگئی

لاہور:شادی میں ہوائی فائرنگ دلہے میاں کو مہنگی پڑگئی

لاہور(نیاٹائم)لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ کے دوران گولیاں لگنے سے 2 بچے زخمی ہوگئےتھے۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق  پولیس کا بتانا ہے کہ جوہرٹاؤن میں شادی کی تقریب کے دوران ہوائی فائرنگ کے نتیجےمیں  2 بچے زخمی ہوگئے، زخمیوں میں 9 سالہ سبحان اور 8 سالہ عبداللہ شامل ہیں جنہیں طبی امداد  کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا گیا تھا جس کی حالت خطرے سے باہر قراردی گئی ہے۔

 

 تودوسری جانب سے پولیس نے دلہے راجہ کو شادی کے روز ہی جیل کی سیر کروادی اور شادی کے لباس میں ملبوس دلہے میاں  کو پولیس سٹیشن لےجایاگیا اور باقی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔

 

لڑکے نے عمارت کو آگ کیوں لگائی، وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے