سلمان خان کےہمشکل کوگرفتارکرلیاگیا

سلمان خان کےہمشکل کوگرفتارکرلیاگیا

مدھیہ پردیش(نیاٹائم ویب ڈیسک)بالی وڈ سپر سٹار سلمان خان کے ہمشکل کو گرفتار  کر لیا گیا ہے۔بالی وڈ اداکار سلمان خان سے مشابہت رکھنے والے اعظم انصاری کوپولیس نے حراست میں لیا ہے۔

 

انڈین میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کی پولیس نے پبلک مقامات پر امن و امان کی صورت حال خراب کرنے پر لکھنؤ سے تعلق رکھنے والے سلمان خان کے ہمشکل کو گرفتار کیا ہے۔دبنگ خان سے مشابہت رکھنے والے اعظم انصاری کو پبلک پلیس پر بالی وڈ اداکار کی طرح شرٹ اتار کر نقل اتارنے پر گرفتار کیا گیا اور ان کا چالان بھی کیا گیا۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق انہیں اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ٹھاکر گنج پولیس تھانے کی حدود میں بالی وڈ سپر سٹار کی ایک فلم کے گانے پر سڑک پر پوز دے رہے تھے۔ اعظم انصاری سوشل میڈیا پر بھی اپنی وڈیوز میں سلمان خان کی طرح اداکاری کرنے کی کوشش کرتے اور اکثر اوقات شرٹ اتار کر بالی وڈ اداکار کی کاپی کرنے کی کوشش  بھی کرتے ہیں۔

 

عمران اشرف نے اپنی کامیابیوں سے متعلق بتادیا