لڑکے نے عمارت کو آگ کیوں لگائی، وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

لڑکے نے عمارت کو آگ کیوں لگائی، وجہ جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

نئی دلی(نیاٹائم)ایک لڑکے نے لڑکی کی طرف سے دھوکہ دینے پر دلبرداشتہ ہوکربلڈنگ کو آگ لگا دی جس کے نتیجے میں سات  افراد ہلاک ہوگئے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ بھارتی کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کی سوارن باغ کالونی میں رونما ہوا اور آتشزدگی کے واقعے میں نوافراد زخمی بھی ہوئے۔اندور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پہلے شارٹ سرکٹ کو عمارت میں آگ لگنے کی وجہ سمجھی جارہی تھی تاہم جب سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھی تو ایک لڑکے کو اس میں آگ لگاتے ہوئے دیکھا گیا جس کے بعد تحقیقات کا ہی رخ تبدیل ہوا۔

 

پولیس معلومات کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کو تقریباً رات تین  بجے اس عمارت کی پارکنگ میں دیکھا گیا جہاں اس نے ایک اسکوٹی سے پیٹرول نکال کرعمارت کو آگ لگائی۔ پولیس نے ملزم شبھم کو حراست میں لیا تو وہ زخمی تھا، ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے خود کو زخمی کیا تاہم بعدازاں ملزم نے اپنے اعتراف جرم کر لیا۔تفتیش کے دوران اس بات کا پتہ چلا  کہ ملزم متاثرہ عمارت میں رہنے والی ایک لڑکی سے شادی کا خواہشمند تھا لیکن اس کی شادی کہیں اور طے پاچکی تھی جس پراس نے دلبرداشتہ ہو کر یہ سنگین قدم اٹھایا۔

 

پولیس حکام نے یہ بھی بتایا کہ ان دونوں کے مابین کچھ عرصہ پہلے جھگڑا ہوا تھا جبکہ ملزم کا کہنا ہے کہ وہ لڑکی کو بے وفائی کا مزہ چکھانے کیلئےاسے جلانا چاہتا تھا، اندازہ نہیں تھا کہ آگ اس قدر پھیلے گئی اوربہت سے لوگ اس کی زد میں آجائیں گے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف قتل اوراقدام قتل کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردی ہے۔

 

لاہور:سرکاری ہسپتال میں تعینات ڈاکٹرفائرنگ سے جاں بحق