خاتون سب انسپکٹر نے منگیتر کو ہی ہتھکڑی لگا دی

خاتون سب انسپکٹر نے منگیتر کو ہی ہتھکڑی لگا دی

آسام (نیا ٹائم   ویب ڈیسک )قانون سے بالاتر کوئی نہیں ہوتا ، چاہے اس کی خلاف ورزی کرنے پر قریبی لوگوں کو سزا دے کر ان کی قربانی ہی کیوں نہ دینا پڑ جائے ، فرض شناسی کی اعلیٰ مثال قائم ہوئی بھارتی ریاست آسام میں جہاں خاتون سب انسپکٹر نےدھوکا دہی کے الزام میں اپنے ہی منگیتر کو ہتھکڑی لگا کر جیل میں ڈال دیا ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست آسام کے ضلع ناگاوں میں جنمونی ربہا نامی خاتون سب انسپکٹر نے اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنے منگیتر رانا پوگاگ کے دو لوگوں کو دھوکا دینے کا پتا چلا تو انہوں نے پہلے تو خود اس کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی اور پھر اسے گرفتار بھی کر لیا ۔

پولیس حکام کے مطابق ملزم نے مبینہ طور پر خود کو تیل اور قدرتی گیس کمپنی کا پبلک ریلیشن آفیسر ظاہر کر کے مبینہ طور پر ملازمتیں فراہم کرنے کا وعدہ کر کے کئی لوگوں سے لاکھوں روپے بٹورے تھے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق تحقیقات کے دران پولیس نے رانا پوگاگ کے گھر سے کمپنی کی 11 جعلی مہریں اور شناختی کارڈ سمیت دیگر دستاویزات بھی تحویل میں لے لی ہیں ۔

خاتون سب انسپکٹر کے مطابق اس کی ملزم پوگاگ سے گزشتہ سال اکتوبر میں منگنی ہوئی تھی اور اس سال نومبر میں انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا تھا ۔

دوسری طرف سے سوشل میڈیا صارفین قانون کی پاسداری کرنے پر خاتون سب انسپکٹر ربہا کی تعریفیں کر رہے ہیں ۔

خیال رہے منگیتر کو دھوکا دہی کے الزام میں گرفتار کر کےحوالات کی سیر کروانے والی خاتون کی منگنی برقرار رہییا نہیں اس حوالے سے ابھی تک تفصیلات نہیں معلوم ہو سکیں ۔

 

انتہا پسند ہندووں نے تاج محل پر بھی نظریں جما لیں