مارچ خونی ہوا تو اسے روکا جائے گا ، وفاقی وزیر اطلاعات

مارچ خونی ہوا تو اسے روکا جائے گا ، وفاقی وزیر اطلاعات

لاہور (نیا ٹائم  )وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے تحریک انصاف کے رہنماوں کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے اگر کوئی جھوٹا ہے ، بھکاری  یا سازشی تھا یا ہے تو وہ عمران خان ہے ، مریم اورنگزیب نے کہا کہ اگر تم کہتے ہوئے لانگ مارچ خونی ہو گا ، اگر ایسا ہوا تو اسے روکا جائے گا ۔

لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ تم کہتے ہو کہ لانگ مارچ خونی ہو گا ، اگر ایسا ہوا تو اسے روکا جائے گا ، تم چار سال تک وزیر اعظم رہے اگر کسی نے غلط کام کیا ہے تو اس سے حساب کیوں نہ لیا جائے ۔ سابق وزیر اعظم عمران خان پر شہباز شریف کا بخار صبح ، دوپہر اور شام چڑھا ہوا ہے ، تمہیں شہباز شریف کے ووٹ اور پارلیمنٹ کے ذریعے اقتدارمیں آنے کا غم کھائے جا رہا ہے ، چور اور نااہل کرپٹ وزیر اعظم کو تحریک عدم اعتماد کے آئینی طریقے کےذریعے اقتدار سے نکالا گیا ۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ ان کے اتحادیوں نے بھی وعدے پورے نہ ہونے پر انہیں چھوڑ دیا ، اگر کوئی چور ، جھوٹا ، سازشی ،ہے تو وہ عمران خان ہے ۔ فرح گوگی تحریک کے ذریعے تم اپنی کرپشن سے توجہ نہیں ہٹا سکتے ۔ تم نے کونسا ایٹم بم بنا لیا تھا جو تمہیں ہٹانے کیلئے امریکا کو سازش کرنا پڑی ۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا ، کوئی سازش نہیں ہوئی عمران خان کو صرف اپنے جانے کا غم نہیں ، انہیں شہباز شریف کے اقتدار میں آنے کا بھی غم لگا ہوا ہے ، انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کسی لوٹے کا ووٹ نہیں لیا ، 4 سال تک تم اقتدار میں رہے لیکن آج بھی الزامات مخالفین پر لگا رہے ہو ۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایسے وزیر اعظم کو اقتدار سے نکالا گیا جو آٹے ، چینی اور ادویات سکینڈلز میں ملوث رہا ، عمران خان نےادویات ،آٹا ، چینی ، گھی ، بجلی و گیس چوری کیا ،اگر کوئی سازشی ، جھوٹا ، بھکاری تھا ، ہے یا ہو گاتو وہ عمران خان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے کشکول توڑ کر دوست ممالک کے پاس انوسٹمنٹ کیلئے گئے ۔ شہباز شریف نے سابق حکمران کی طرح ملکی عزت و وقار کو نہیں روندا ۔

انہوں نے مزید کہا کہ 4 سال تک اپوزیشن سمیت میڈیا کی بھی زبان بندی کرائی گئی ۔ اگر بہتری کیلئے تنقید کی گئی تو ہم اسے خندہ پیشانی سے قبول کیا ۔ صحافیوں کے ساتھ ہونے والی غنڈا گردی میں بھی ہم نے ان کا ساتھ دیا اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے ۔

 

شریف برادران کے مقدر میں بڑی جیل لکھی ہے ، شیخ رشید