عالمی نمبر ون کو 19 سالہ کھلاڑی نے اپ سیٹ شکست دیدی

عالمی نمبر ون کو 19 سالہ کھلاڑی نے اپ سیٹ شکست دیدی

میڈرڈ (نیا ٹائم  سپورٹس ڈیسک )میڈرڈ اوپن میں سپین سے تعلق رکھنے والے 19 سالہ کھلاڑی کارلوس الکاراز نے عالمی نمبرون نوواک جوکووچ کو شکست دے کر ایک اور بڑا  اپ سیٹ کر دیا ۔

کوارٹر فائنل میں رافیل نڈال کو شکست دینے کے بعد کارلوس الکاراز نے سیمی فائنل میں عالمی نمبر ون نوواک جوکووچ کو بھی ہرا دیا ۔ میڈرڈ اوپن کے سیمی فائنل میں رائزنگ سٹار کارلوس الکاراز اور جوکووچ کے درمیان دلچسپ مقابلے کے بعد نوواک جوکووچ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

پہلے سیٹ میں جوکووچ نے ٹائی بریکر پر جیتا جبکہ اگلے ہی سیٹ میں کارلوس نے انہیں 5-7 سے شکست دے کر مقابلے برابر کر دیا ۔ فیصلہ کن سیٹ میں بھی دونوں کھلاڑیوں کے درمیان زبردست مقابلہ ہوا جس میں کارلوس نے ٹائی بریکر پر فتح حاصل کر کے فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ۔

دوسرے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن الگزینڈر زیریو نے سٹیفانس سٹسیپاس کو تین سیٹس کے مقابلے میں شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کر لی ، میچ کا مجموعی سکور 6-4 ، 3-6 اور 6-2 رہا ۔

 

شاہد آفریدی کی افغان طالبان سے متعلق رائے