شریف برادران کے مقدر میں بڑی جیل لکھی ہے ، شیخ رشید

شریف برادران کے مقدر میں بڑی جیل لکھی ہے ، شیخ رشید

ایبٹ آباد (نیا ٹائم ) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے شریف برداران کے مقدر میں جلد بڑی جیل جانا لکھا ہے ۔

ایبٹ آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ چور اور لٹیرے کابینہ میں بیٹھے ہیں ، خلیجی ممالک میں ان کو پذیرائی نہیں ملی ، جس  پر فرد جرم عائد ہونا تھی وہ وزیر اعظم بن کر بیٹھ گیا ہے ، اینٹی نار کوٹکس نے رانا ثناء اللہ کے خلاف 15 شہادتیں پیش کیں وہ آج وزیر داخلہ بن گیا ہے ،ڈیزل اب ملک کا صدر بننا چاہتا ہے ۔

شیخ رشید نے کہا کہ میں اور عمران خان 4 ماہ پہلے سے  جانتے تھے کہ باپ کا باپ کون ہے اور اس باپ کو کس باپ نے اکٹھا کیا ہوا ہے ، عمران خان کو غیر ملکی سازش کا نشانہ بنایا  گیا ، عوام اس امپورٹڈ حکومت کیخلاف عمران خان کی کال پر اسلام آباد کیلئے نکلیں، یہ پاکستان کی بقا کی تحریک ہے ، پاکستان بچانا ہے تو فوری الیکشن کروانا ہے ۔

سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا میں حالات سے باخبر ہوں ، یہ آگ بہت دور تک پہنچ گئی ہے ، اس آگ کو میں سمجھتا اور جانتا بھی ہوں ، مجھ پر مقدمہ قائم کر لیں میں مقدمات سے نہیں گھبراتا ، میں نے ہری پور میں بھی جیل کاٹی ہے ، کل شانگلہ میں ایک شخص نے کہا تھا کہ کپڑے بیچوں گا ، کل مریم نے جنرل فیض کا نام بھی لیا اس پر فوجی کہاں سوئے تھے ؟

انہوں نے کہا کہ بہت جلد دونوں شریفوں کی مقدر میں بڑی جیل لکھی ہے ،انہوں نے کہا کہ سوائے آصف علی زرداری کے ملک کی تمام سیاسی جماعتیں نئے انتخابات کیلئے تیار ہیں ۔

 

سی پی این ای وفد کی وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات