شاہ رخ کا ہمشکل ہونا مہنگا پڑگیا

شاہ رخ کا ہمشکل ہونا مہنگا پڑگیا

ممبئی(نیاٹائم)سوشل میڈیا پرآئے دن نامورشخصیات کے ہمشکل سامنے آرہے ہیں، ایسے میں ان دنوں بالی وڈ کنگ شاہ رخ کے ہمشکل کی بھی مختلف ویڈیوزاورتصاویر بڑی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

 

بھارتی میڈیا کے ایک انسٹاگرام پیج پرشاہ رخ کے ہمشکل ابراہیم قادری کی پکچرز کے ساتھ ان کی بات بھی شیئرکی گئی ہے۔ سوشل میڈیا پرشیئر کی جانے والی تصاویرمیں ابراہیم قادری اور شاہ رخ میں خاصی مماثلت نظرآتی ہے، یہی نہیں ابراہیم قادری کو شاہ رخ جیسا طرز لباس اور انداز اپنائے بھی دیکھائی دیتا ہے۔ بھارتی میڈیا کودیے گئے انٹرویو میں ابراہیم قادری نے شاہ رخ سے غیرمعمولی مشابہت کے متعلق پیش آئے واقعات کا بھی بتایا۔

 

انھوں نے بتایا کہ انکو کئی بارشاہ رخ سمجھ کر مجمع میں لوگوں کی طرف سے گھیرا جاچکا ہے، لوگوں نے ان کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کیلئے ان کی شرٹ تک پھاڑی، یہاں تک کہ پولیس کومداخلت کرکے مجھ کو ریسکیو کرنا پڑا۔ ابراہیم قادری کا کہنا تھا کہ ’میرے والدین خاص طور پراس بات پرفخر کرتے ہے کہ انہوں نے ایک ایسے بچے کو جنم دیا جو ہندوستان کے نامور فلمی ستارے سے غیرمعمولی مشابہت رکھتا ہے۔‘

 

بالی وڈ کنگ کے ہمشکل کا کہنا ہے کہ انھوں نے شاہ رخ کی تمام موویزدیکھنا شروع کیں اور ان کے طرزِعمل کو نقل کرنا کا آغاز کیا، میں اس بات سے بھی مطمئن ہوا کہ ہمارے بالی وڈ کے بادشاہ کتنے دلکش، مہربان اور بڑے دل والے انسان ہیں۔ دوران گفتگوابراہیم کا مزید کہنا تھا کہ وہ ابھی تک سپراسٹار سے نہیں مل سکے جب گھرسے باہرجاتا ہوں تو لوگ مجھ کو ہی اصلی شاہ رخ خان سمجھ لیتے ہیں۔

 

عمران اشرف نے اپنی کامیابیوں سے متعلق بتادیا