عامر لیاقت کے خلاف ثبوت سامنے لاوں گی،دانیہ شاہ

عامر لیاقت کے خلاف ثبوت سامنے لاوں گی،دانیہ شاہ

لاہور(نیا ٹائم)کراچی سے منتخب ایم این اے  عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ شاہ نے  اپنے شوہر کیخلاف ثبوت پیش کرنے کا اشارہ دے دیا۔

 

خلع کے اعلان کے بعد میڈیا سے بات چیت  کے دوران  رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت پر الزام لگاتے ہوئے دانیا شاہ  کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت نشہ کرتا تھا اور نوکروں کے سامنے میری عزت بھی نہیں کرتا تھا، انہوں نے دو تین مرتبہ مجھے مارا اور ایک دفع گلا دبانے کی کوشش بھی کی۔دانیہ شاہ نے عامر لیاقت کیجانب سے خود پر لگائے گئے الزامات پر آبدیدہ ہوکرجوابا کہا کہ اگر میں غلط لڑکی  تھی تو  پھرانہوں نے مجھ سے شادی کیوں کی۔عامر لیاقت کی بیوی  کا کہنا تھا کہ خلع دائر کرنےکے بعد سے ابتک عامر لیاقت ہمیں بہت زیادہ دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ ایک عورت کو شہرت سے کہیں زیادہ عزت کی ضرورت ہوتی ہے۔

 

دوران انٹرویو  دانیہ شاہ  نے واضح کیا کہ  میرا میڈیا میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں  مگر میں عامر لیاقت سےاب کسی صورت صلح نہیں کرنا چاہتی کیوں کہ جو شخص میری زندگی کی تباہی و بربادی کا سبب بنا  میں اسکے ساتھ کیسے صلح کر سکتی ہوں۔دانیہ کا مزید کہنا تھا  کہ میری خواہش ہے کہ میری خلع ہو جائے کیونکہ میں اب  عامر  کیساتھ نہیں رہنا چاہتی  وہ ابھی سے ہی  اتنی گندی زبان استعمال کر رہا ہےتو آپ خود سوچیں بعد  میں یہ سلسلہ کہاں تک جائے گا۔نشے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے دانیہ شاہ  کا کہنا تھا کہ میرے پاس عامر لیا قت کیخلاف سارے ثبوت ہیں جو کہ وقت آنے پر میں سامنے لاوں  گی۔

 

 

عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ان فالو کردیا