عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ان فالو کردیا

عامر لیاقت نے تیسری اہلیہ دانیہ شاہ کو ان فالو کردیا

کراچی(نیاٹائم)گزشتہ دن سے میڈیا اورسوشل میڈیا پرخلع کی خبریں چلنے کے بعد ممبرقومی اسمبلی عامرلیاقت حسین نے تیسری بیوی دانیہ شاہ کو ان فالو کردیا ہے۔

 

گزشتہ دن عامرلیاقت کی تیسری بیوی دانیہ شاہ نے ایک انسٹا اسٹوری لگائی تھی جس میں انھوں نے بتایا تھا کہ انھوں نے شوہرسے خلع کے لیے عدالت کا رخ کرلیا ہے۔ بعد ازاں دانیہ شاہ نے عامرلیاقت پرسنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ نشہ آور ہوکر آئے دن تشدد کا ہدف بناتے، عامرلیاقت کے دو چہرے ہیں باہر سے اور دیکھائی دیتے ہیں جبکہ اندر سے کچھ اورہیں۔

 

دانیہ شاہ کا کہنا تھا کہ ‏شادی کے چار ماہ کسی تکلیف سے کم نہیں تھے، عامرلیاقت نشہ کرکے تشدد کا نشانہ بناتے تھے، وہ شیطان سے بھی برے ہے۔ عامرلیاقت کی طرف سے پہلے ان تمام الزامات کو رد کیا گیا لیکن بعد میں ان کی طرف سے بھی دانیہ شاہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے متعدد وائس نوٹ شیئر کردیے گئے۔

 

ایک اسٹوری میں عامرلیاقت نے بیوی کو ان فالو کرنے کا اعلان کیا اوراپنی انسٹا اسٹوری میں اپنی پہلی اور دوسری اہلیہ کو داد دیتے ہوئے لکھا کہ ’گوکہ دونوں کو طلاق نہیں دی لیکن وہ باحیا اور غیرت مند اورتھیں، دونوں نے میری عزت رکھی، اُن دونوں نے پہلے اپنے نام کے ساتھ میرا نام ہٹایا اور پھر طلاق طلب کی۔‘

 

اُنہوں نے دانیہ شاہ کو کڑی تنقیدکا نشانہ بناتےہوئے کہا کہ ’اور تُم کتنی بہادر ہو کہ پندرہ سال کی عُمر میں طلاق مانگ رہی ہو، میں اب تم کو اَن فالو کرتا ہوں۔‘یادرہے کہ 10 فروری 2022 کو عامر لیاقت کی تیسری شادی کی خبریں میڈیا کی زینت بنی تھیں۔اس سے پہلے عامر لیاقت کی دوسری اہلیہ طوبیٰ نے بھی عامر لیاقت پرالزامات لگاتے ہوئے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔

 

شائستہ لودھی نے10لاکھ والی گھڑی کی حقیقت بتادی