میدانی علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا

میدانی علاقوں میں آج موسم کیسا رہے گا

اسلام آباد(نیا ٹائم) ملک کے میدانی علاقوں میں موسم آج شدید گرم رہے گا، سندھ میں گرمی کی لہر ایک ہفتے تک جاری رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کیا ہے کہ گرمی کی لہر کے باعث پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں درجہ حرارت 07 سے 09 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان میں درجہ حرارت 06 سے 08 ڈگری سینٹی گریڈ تک جاسکتا ہے۔کراچی میں بھی آج موسم گرم اور مرطوب رہنے کے چانس ہیں، شمال مغرب، مغرب اور جنوب مغرب سے ہوائیں جاری رہ سکتی ہے۔

جیکب آباد اور دادو گزشتہ دن 48 ڈگری کے ساتھ ملک کے گرم ترین جگہ رہی۔طبی ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوپہر کو بلاضرورت گھروں سے باہر نہ جائیں، سر ڈھانپ کر رکھیں، ڈھیلے ڈھالے کپڑے پہنیں، پانی زیادہ پئیں اور ہلکی غذہ کا استعمال کریں۔

 

گرمی کیلئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا