کراچی کی اورنج لائن بس کو نیا نام مل گیا

کراچی کی اورنج لائن بس کو نیا نام مل گیا

کراچی (نیا ٹائم)حکومت سندھ نے کراچی کی اونج لائن بس منصوبے کو نیا نام دینے کا اعلان کر دیا ۔ سندھ حکومت نے اورنج لائن بس منصوبے کو انسانیت کی خدمت کرنے والے عبدالستار ایدھی کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کر دیا ۔

کراچی میں اورنج لائن منصوبے کے حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پراجیکٹ کیلئے 100 فیصد فنڈز سندھ حکومت نے فراہم کئے ہیں ، بسیں بھی آئندہ چند روز میں کراچی پہنچ جائیں گی ۔

شرجیل میمن نے بس منصوبے کو جلد سے جلد مکمل کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کچھ افسران یہاں رہیں گے ، ان کے بستر بھی یہیں لگوا رہے ہیں ، میں خود ہفتے میں تین دن آکرکام کا بذات خود جائزہ لوں گا ۔

وزیر ٹرانسپورٹ سندھ نے مزید کہا کہ پوری کوشش ہے کہ ایک ماہ کے اندر اس منصوبے اورنج لائن بس سروس کو مکمل کروا دوں ، اس پر جنگی بنیادوں پر کام ہو گا اور عوام کو کام ہوتا بھی نظر آئے گا ۔ منصوبے کے حوالے سے تفصیلات بھی جلد عوام کے ساتھ شیئر کی جائیں گی۔

 

پکنک نے تین گھرانوں میں صف ماتم بچھا دی