سبسڈی ختم ،مہنگائی کاطوفان آگیا

سبسڈی ختم ،مہنگائی کاطوفان آگیا

اسلام آباد(نیاٹائم) رمضان المبارک الوداع ہوتےہی یوٹیلیٹی سٹورز پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا۔ یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کی طرف جاری نوٹیفکیشن کےمطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر دال، بیسن اور کھجور پرسبسڈی ختم کردی گئی ہے۔

 

یوٹیلٹی سٹورزکارپوریشن کی طرف سے جاری کردہ اشیا خوردونوش کے نئےریٹس پرعمل درآمدشروع کردیاگیاہے، یوٹیلٹی سٹورزپردالوں کی قیمت میں 10روپے فی کلوتک اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد دال ماش 278اور دال مونگ 170روپے فی کلو کی سطح تک پہنچ گئی ہے جب کہ بیسن کی فی کلو قیمت میں 20روپے کا اضافہ کیاگیا ہے جس سے بیسن اب 170سے 190روپے کلو پرفروخت ہوگا۔

 

یوٹیلیٹی اسٹورز پر فروخت ہونےوالےمختلف برانڈ کی اشیا کی قیمتوں میں بھی اضافہ کیا گیا ہے ، مختلف برانڈ کے کوکنگ آئل کی فی لیٹر قیمت میں 20روپے تک کا اضافہ سامنے آیاہے جب کہ مختلف برانڈ کا فی لیٹر دودھ کے پیکٹ بھی 20روپے مہنگے ہوگئےہیں۔

 

نوٹیفکیشن کےمطابق مختلف برانڈ کے 1500ملی لیٹر کے مشروبات کی بوتل 51روپے تک مہنگی کردی گئی ہے اور 190گرام چائے کی پتی کی قیمت میں 12 روپے تک کا اضافہ سامنے آیا ہے۔

 

پی ڈی ايم کے ايکشن پلان میں عدم اعتماد کا آپشن شامل تھا:سعید غنی