پی ڈی ايم کے ايکشن پلان میں عدم اعتماد کا آپشن شامل تھا:سعید غنی

پی ڈی ايم کے ايکشن پلان میں عدم اعتماد کا آپشن شامل تھا:سعید غنی

کراچی(نیاٹائم)سندھ کے صوبائی وزیرسعید غنی نے کہا ہے کہ اگراس دفعہ اسٹیبلشمنٹ نیوٹرل رہی اورعدلیہ، افواج اوردیگراداروں نے اپنا آئینی رول پلے کیا تو ہم کو اسے سراہنا چاہیئے۔

 

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیرمحنت سعید غنی کا کہنا ہے کہ عمران خان جيسا وزيراعظم ہسٹری میں پہلے کبھی نہیں آیا،عمران خان کو آج نہ عدليہ ٹھیک لگتی ہے اورنہ فوج نہ ادارے غیرجانبدار۔ سعیدغنی نے کہا کہ عمران خان کو آئين اور قانون کے تحت ہٹايا گيا اور پی ڈی ايم کے ايکشن منصوبے میں عدم اعتماد کا آپشن شامل تھا۔

 

صوبائی وزير نے کہا کہ اپوزيشن نے اسمبلياں تحلیل کرنے اوراليکشن کروانے کا مطالبہ کيا لیکن عمران خان نے ماننے سے انکار کردیا۔گزشتہ  ہفتے سعودی عرب میں مسجد نبويﷺ ميں ہونے والے واقعے کی سعید غنی نے سختی سے مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاک زمين پرايسی حرکت بری سوچ والے ہی سرانجام دے سکتے ہیں۔

 

سعيد غنی نے کراچی میں سترہ مئی کو پاکستان پیپلزپارٹی کے جلسے کا اعلان کیا لیکن انھوں نے کہا کہ جلسے کے مقام کا اعلان بعد میں شیئر کیا جائے گا۔

 

شیخ راشد شفیق کیس کی سماعت 9مئی تک ملتوی