میڑک کے طلبہ تیاری پکڑ لیں

میڑک کے طلبہ تیاری پکڑ لیں

کراچی(نیاٹائم)طلبہ ہوجائیں تیارکیونکہ کراچی کے میٹرک بورڈ نے جماعت دہم کے سالانہ امتحانات کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔


ترجمان کراچی میٹرک بورڈ کے مطابق سترہ مئی کو دسویں جماعت کا پہلا پیپر ہوگا، امتحانات کا مکمل شیڈول آئندہ ہفتے جاری کردیا جائے گا، امتحانات کو فول پروف بنانے کے انتظامات جاری ہیں۔ترجمان کے مطابق اس سال تمام مضامین کے پیپر لئے جائیں گے، چالیس فیصد ایم سی کیوز، چالیس فیصد مختصر اور بیس فیصد طویل سوال جواب پر مبنی پرچہ ہوگا۔


دوسری جانب بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ اسکینڈری ایجوکیشن لاہور نے نویں اور دسویں جماعت کے امتحان برائے سال 2022 کی فائنل ڈیٹ شیٹ جاری کردیا تھا۔بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ اسکینڈری ایجوکیشن لاہورکی طرف سے جاری کردہ ڈیٹ شیٹ میں درج ہےکہ دسویں جماعت کا پہلا پیپر 10 مئی بروزمنگل کو ہوگا ۔ ڈیٹ شیٹ کےمطابق عربی، سوکس اور بزنس اسٹڈیز کے پیپرزآئندہ دنوں میں ہوں گے جبکہ پاکستان اسٹڈیز کا آخری پیپر پچیس مئی کو ہوگا۔

 

ڈیٹ شیٹ آگئی،کونساپیپرکب ہوگا