خاتون پولیس انسپکٹرکاقاتل شوہرنکلا

خاتون پولیس انسپکٹرکاقاتل شوہرنکلا

خیرپور(نیاٹائم)خیرپورمیں خاتون انسپکٹر زلیخا انصاری کو ان کے شوہر نے فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا۔

 

میڈیارپورٹس کے مطابق  پولیس کا کہنا ہے کہ  ملزم نے پہلے پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کے گھر میں گھس کر فائرنگ کرنے کا بیان دیا اور بعد میں بیان بدلا کہ خاتون انسپکٹر نے خودکشی کرلی ہے۔

 

پولیس کا بتانا ہےکہ شک کی بنیاد پر ملزم کو حراست میں لے کرانویسٹی گیشن  کی گئی تو ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ بیٹی کے رشتے کے معاملے پر بیوی سے رنجش چلی آرہی تھی، تاہم اب  جذبات میں آکر بیوی کو پسٹل سے فائر کرکے قتل کردیا ہے۔پولیس کابتانا ہے کہ مقتولہ ڈی آئی جی سکھر رینج کمپلین سیل کی انچارج تھیں، ملزم سے آلہ قتل بھی برآمد کیا جاچکا ہے۔

 

ایس ایچ او کی تھانے میں اجتماعی زیادتی کا شکار لڑکی سے زیادتی