ایپل،گوگل اورمائیکروسافٹ کونسی سروس کیلئےمتحد

ایپل،گوگل اورمائیکروسافٹ کونسی سروس کیلئےمتحد

امریکا(نیاٹائم ویب ڈیسک)پاس ورڈ کے بغیر مختلف سروسز میں سائن ان ہونا کسی حد تک ممکن ہے لیکن بیشتر ایسا بہت مشکل ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ 3 بڑی ٹیکنالوجی کمپنیوں نے اس مشکل کو حل کرنے کیلئے متحد ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

 

ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ فیڈو الائنس اور ورلڈ وائیڈ ویب کنسورشیم کو پاس ورڈ فری سائن ان کیلئے معاونت مہیا کرنے کیلئے متحد ہورہے ہیں۔تینوں کمپنیوں کے تعاون سے فیڈو تصدیق کو فون یا ٹیبلیٹ پر استعمال کرکے کسی ایپلی کیشن  یا ویب سائٹ پر سائن ان ہونے کیلئے استعمال ہوسکےگا۔

 

اس اتحاد کا مقصد ایپلی کیشن اور ویب سائٹس میں "اینڈ ٹو اینڈ" پاس ورڈ فری کی سہولت مہیا کرنا ہے۔اس کیلئے صارف کو سائن ان ہونے کیلئے بائیو میٹرک سکین یا ایک پن ڈیوائس کی ضرورت ہوگی۔کمپنیوں کو توقع ہے کہ اس طرح ہیکرز کے اٹیک سے صارفین کو بچانے میں مدد مل پائےگی۔

 

ایپل، گوگل اور مائیکرو سافٹ کی طرف سے آنے والے برسوں میں اپنے پلیٹ فارمز میں پاس ورڈ فری فیچرز کو توسیع دینے کی پلاننگ کی  گئی ہے۔

 

واٹس ایپ کےنئےفیچرسےمتعلق جانیئے