عمران اشرف نے اپنی کامیابیوں سے متعلق بتادیا

عمران اشرف نے اپنی کامیابیوں سے متعلق بتادیا

کراچی(نیاٹائم)پاکستان کی شوبز انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کی وجہ سے تیزی سے مقبول ہونے والے اداکار عمران اشرف نے اپنی کامیابی میں والدہ اور بیگم کے کردار کے حوالے سے باتیں چاہنےوالوں سے شیئر کی ہیں۔

 

ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عمران اشرف نے کہا کہ والدہ نے لائف میں بہت مشکلات دیکھی ہیں، میں اس کی ڈیٹیل میں نہیں جانا چاہتا مگر اتنا ضرور کہوں گا کہ اللہ نے میری والدہ کو ان کے صبر کا صلہ دیا ہے، جو کچھ میرے پاس ہے یہ سب میری والدہ کا ہے میرا نہیں ہے۔

 

اپنی کامیابی میں والدہ کے کردار سے متعلق گفتگوکرتے ہوئے عمران اشرف کا کہنا تھا جب میرے پہلے ڈرامے کی شوٹنگ تھی تو مجھے لگ رہا تھا کہ مجھ سے نہیں ہو پائے گامگروالدہ سب کچھ چھوڑ کر مجھے سپورٹ کرنے کیلئے کراچی آ گئیں اور انہوں نے کہا کہ"جاؤ" ہر چیز بہتر ہو گی۔

 

عمران اشرف نے مزید بتایا کہ میری کامیابی میں اہل خانہ  کا بھی بڑا عمل دخل ہے، بیگم میرے لیے بہت خوش قسمت ثابت ہوئیں کیونکہ نکاح کے بعد انہیں ڈھیرساری کامیابیاں ملیں، نکاح میں بڑی برکت ہے۔

 

خدیجہ رحمان کی شادی کےبعدپہلی پوسٹ زیرگردش