گرمی کیلئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

گرمی کیلئے ہوجائیں تیار، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

اسلام آباد(نیاٹائم)محکمہ موسمیات نے ملک بھرمیں شدید گرمی کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوا کے زیادہ دباؤ کی وجہ سےملک کے بیشترعلاقوں میں دن کا درجہ حرارت تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔

 

ادارے کے مطابق بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 07 سے 09 ڈگری سینٹی گریڈ روٹین سے زیادہ رہنے کی امید ہے، جبکہ بالائی اور وسطی سندھ، وسطی اورجنوبی پنجاب، بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت چھ سے آٹھ  ڈگری سینٹی گریڈ روٹین سے زیادہ رہنے کا امکان ہے،شدید گرمی کی وجہ سے آبی ذخائر، فصلوں، سبزیوں اور باغات کو پانی کی کمی کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور اگلے ہفتے انرجی کی کھپت  مین اضافہ ہوجائے گا۔زیادہ درجہ حرارت کے باعث دریاؤں میں پانی کےبہاؤ میں اضافے کا امکان ہے، کسان پانی کی فراہمی کیلئے مناسب انتظامات کریں۔ طبی ایکسپرٹ نے عوام پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ لوگ بلا ضرورت دھوپ میں جانے سے اجتناب کریں اور پانی کا استعمال وافر مقدار میں کیا کریں۔

 

اس سلسلے میں میٹ آفس نے عوام کو گرمی سے دور رہنے کیلئے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تجویز دی ہے۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے پاکستان بھر میں بدترین ہیٹ ویو جیسے حالات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے اور اتوار کو 8 مئی سے پریشرمیں اضافہ ہوگا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ بلند پریشرکے باعث ملک کے اکثر علاقوں میں دن کے وقت درجہ حرارت بڑھ جائے گا۔

 

اس سے قبل میٹ آفس کی طرف سے پچھلے ہفتے پیش گوئی کی گئی تھی کہ عیدالفطر کی چھٹیوں کے دوران مغربی موسمی نظام کے زیر اثر پاکستان بھر میں آندھی اور گردوغبار کے طوفان کے ساتھ ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ جبکہ مغربی موسم کی یہ لہر پانچ  مئی تک برقرار رہے گی، نئے موسمی نظام کےمطابق یکم مئی بروز اتوار سے دو مئی بروز پیر کے مابین کراچی، حیدر آباد، شہید بینظیر آباد، میرپور خاص، ٹھٹہ اور بدین میں گردوغبار کے طوفان کا آسکتا ہے۔

 

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے بڑی خوشخبری