تین کم سن بچوں کے قتل کا ڈراپ سین

تین کم سن بچوں کے قتل کا ڈراپ سین

نوشہرہ(نیاٹائم) تحصیل جہانگیرہ میں عید کے روز تین کم سن بہن بھائیوں کی پر اسرار موت کا معمہ حل ۔سگا باپ ہی تینوں بچوں کا قاتل نکلا۔۔سی سی ٹی وی فوٹیج نیاٹائم نے حاصل کی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم عید کے پہلے روز اپنے تینوں کم سن بچوں کو با ارادہ قتل کرنے لے جارہا ہیں۔

 

پولیس کے مطابق ملزم ناصر رکشہ ڈرائیور تھا اورخواتین کو اپنی جال میں پھنسا کرشادیاں رچایا کرتا تھا۔ملزم ناصر نے تین شادیاں پہلے سے کررکھی تھی جبکہ چوتھی شادی رچانے کے لیے معصوم بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

 

ملزم نے اپنی پہلی بیوی کو رمضان لمبارک میں طلاق دی تھی۔ملزم کی مطلقہ بیوی کے مدعیت میں ایف آئی آر درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

 

ن لیگ کے پاس عمران خان کی ویڈیو ہے یا نہیں، احسن اقبال نے بتادیا