پانی کی کمی کے باعث فصلوں کی کاشت روک دی گئی

پانی کی کمی کے باعث فصلوں کی کاشت روک دی گئی

کراچی(نیاٹائم)سندھ میں پانی کا بحران بڑھ گیا ہے اورکوٹری بیراج پر59 فیصد پانی کم ہونے کی وجہ سے فصلوں کی کاشت کے لیے پانی کی فراہمی کو روک دیا گیا ہے۔

 

سندھ میں پانی کے بحران کی وجہ سے سکھر بیراج پر بھی پانی کی کمی 48 فیصد تک پہنچ چکی ہے جس کی وجہ سے فصلوں کی کاشت کیلئے پانی کی فراہمی ملتوی کردی گئی ہے۔کوٹری بیراج کنٹرول روم کے مطابق بیراج کے اپ اسٹریم میں پانی کا بہاؤ 5090 کیوسک ہے جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج دو سو پانچ کیوسک ہے، کوٹری بیراج پراس وقت 59 فیصد پانی کی کمی  ہوچکی ہے جبکہ اس وقت کوٹری بیراج پر 12000 کیوسک پانی کی آمد ہونی چاہیے تھی۔

 

پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے کوٹری بیراج سے نکلنے والی نہروں کے بی فیڈر، اکرم واہ اور کمبائنڈ چینل سے صرف پینے کا پانی مہیا کیا جارہا ہے بلکہ زراعت کیلئے اس وقت بیراج پر پانی کی فراہمی نہیں ہورہی۔ماہرین نے کہا ہے کہ  بارش کے نیا سلسلہ کا آغاز نہیں ہوا تو فصلیں بری طرح متاثر ہونگی، حالیہ بارشوں کے بعد ارسا کی طرف سے چھوڑا گیا 30000 کیوسک پانی 5 سے 6 دن میں سکھر پہنچ جائے گا۔

 

یوریا کھاد اب چھ گنا مہنگی ملے گی