کپتان اسلام آباد آنے کی کال کب دینگے، عمران خان نےخودبتادیا

کپتان اسلام آباد آنے کی کال کب دینگے، عمران خان نےخودبتادیا

میانوالی(نیاٹائم)سابق وزیراعظم عمران خان نے حکومت کونشانے پررکھ لیا،میانوالی میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہاکہ 20 مئی کے بعد کسی بھی وقت قوم کواسلام آباد آنے کی کال دے دوں گا، قوم سن لے نہ کوئی کنٹینر آپ کو روکے گا ،نہ رانا ثنااللہ آپ کو روک سکے گا۔

 

چیئرمین تحریک انصاف کا جلسے سے خطاب میں کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میری قوم جاگ گئی ہے، میانوالی سے سیاسی سفرشروع کیاتھایہیں سے ہی حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کرتا ہوں ، 20 مئی کے بعد کسی بھی دن کال دے سکتا ہوں۔

 

عمران خان نے کہا کہ میں نے عہدکررکھاہےکہ اپنی قوم کو کبھی کسی کے سامنے جھکنے نہیں دینا، جب یہ ڈاکو مجھے نیازی کہتے ہیں تو مجھےبہت اچھا لگتا ہے ، جب تک یہ چور جیل نہیں جاتے میں ان کے خلاف جہاد جاری رکھوں گا۔

 

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ’شہبازشریف کہتے ہیں کہ بھکاریوں کو غلامی کرنا پڑے گی، شہباز شریف سن لوتم غلام ہو ہم نہیں۔‘

 

عمران خان نے کہا کہ قوم آج ایک ہی چیزپرمتفق ہے کہ دوستی سب سے کریں گے غلامی کسی کی نہیں، نوازشریف ، شہبازشریف ، حمزہ شہباز ، یہ عظیم قوم آپ سب چوروں کی غلامی نہیں کرے گی،قوم جان لے ہم کسی صورت ان چوروں کو خود پر مسلط نہیں ہونے دیں گے، جھوٹے، مکارحکمران سن لیں، چیلنج کرتا ہوں کہیں بھی دنیا میں جاؤگےتمہیں ایک ہی آواز آئے گی غدار اور چور۔

 

انہوں نے کہا کہ ملک پرمافیا قابض ہوگیاہے انھوں نے کل ہمارے کارکن شہبازگل پر حملہ کرایا، شہبازشریف وہ آدمی ہے جس کے دور حکومت میں سب سے زیادہ پولیس مقابلے ہوئے۔

 

عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا عوام کا سمندر آنے والا ہے، یہ ڈاکوؤں کا پلندہ اور ان کو لانے والے سمجھتے تھے کہ قوم تھک ہار جائے گی، قوم تو ابھی تیاری کر رہی ہے ، پارٹی تو ابھی شروع ہوئی ہے۔

 

کپتان نے کہا کہ سب اسلام آباد آکر ان حکمرانوں کو ایک ہی پیغام دو کہ غلامی نامنظور، الیکشن کراؤ، عمران خان نےکہاکہ پنجاب میں ہماری حکومت لوٹوں اور پیسے کے ذریعے گرائی گئی ،حکومت گرانے والوں اوران کاساتھ دینے والوں کوشرم آنی چاہیے، ہمارے ٹکٹ پرجیتنے والوں نےضمیر بیچ کر بیرونی سازش کو کامیاب کیا، انصاف کے اداروں سے پوچھتا ہوں کیا ان لوٹوں کے ایشوپر سوموٹو ایکشن نہیں لینا چاہیے تھا؟ عمران خان نے سوال کیا کہ عدالتیں رات 12 بجے کھل سکتی ہیں تو ان چوروں کو کیوں ڈس کولیفائی نہیں کیا جاسکتا؟

 

چیئرمین پی ٹی آئی نے کارکنوں کوہدایت کی کہ یہ ضمیرفروش کسی بھی حلقے میں آئیں تو آپ نے ان کاایسا بندوبست کرنا ہےہےکہ ان کی نسلیں یادرکھیں، ان ضمیرفروشوں کو وہ سبق سکھانا ہے کہ ساری زندگی ووٹ اور ضمیر بیچنے سے ڈرتے رہیں۔

 

عمران خان نے یہ بھی کہا کہ جب بھی حق اور باطل، سچ اور جھوٹ کا مقابلہ ہو تو حق اور اچھائی کا ساتھ دینے کا حکم اللہ کی طرف سے ہے، نیوٹرل جانور ہوتا ہے انسان نیوٹرل نہیں رہ سکتا۔

 

سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی ہو گی یا نہیں ؟ فیصلہ کرلیا گیا