سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی ہو گی یا نہیں ؟ فیصلہ کرلیا گیا

سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی ہو گی یا نہیں ؟ فیصلہ کرلیا گیا

اسلام آباد(نیاٹائم) سرکاری ملازمین کے خواب چکنا چورہوگئے،وفاقی حکومت نے سرکاری دفاتر میں ہفتہ کی چھٹی دوبارہ بحال نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے تاہم سرکاری دفاتر کے اوقات کار میں کمی کر دی گئی۔

 

ذرائع کےمطابق وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے ہفتہ کی چھٹی دوبارہ بحال نہ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔نئے اعلامیے میں واضح کیاگیاہےکہ سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 8 سے 3 بجے تک مقررکردیے گئےہیں جبکہ جمعتہ المبارک کے روز اوقات کار صبح 8 سے دوپہرایک بجے ہوں گے۔

 

خیال رہےکہ قبل ازیں سرکاری دفاتر کے اوقات کار صبح 9 سے شام 5 بجے تک تھے۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی چھٹی وزارت عظمی کامنصب سنبھالنے کے بعد ختم کی تھی، جس پر سرکاری اورغیرملازمین کی جانب سے احتجاج بھی کیا گیا تھا۔جسے وزیراعظم نے خاطرمیں نہ لاتے ہوئےاپنے فیصلے پرکاربندرہنےکاتہیہ کیا۔

 

چیف منسٹر ولد پرائم منسٹر ،سابق وفاقی وزیر نےطنزکیوں کیا