چیف منسٹر ولد پرائم منسٹر ،سابق وفاقی وزیر نےطنزکیوں کیا

چیف منسٹر ولد پرائم منسٹر ،سابق وفاقی وزیر نےطنزکیوں کیا

اسلام آباد(نیاٹائم) سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کہتے ہیں کہ پنجاب میں چیف منسٹر ولد پرائم منسٹر حکمران ہیں ہیں ،یہ حکومت کچے دھاگے سے بندھی ہے کسی بھی وقت ختم ہو سکتی ہے۔

 

رہنما پاکستان تحریک انصاف ، سابق وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 25ارکان پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن امیدوار حمزہ شہبازکو ووٹ دیا ،الیکشن کمیشن نےانہیں ہرصورت ڈی نوٹیفائی کرنا ہے ،یہ 25ارکان جب اپنی نشست سے فارغ ہو جائیں گے تو پنجاب میں کسی بھی پارٹی کے پاس 186کا ووٹنگ ہندسہ باقی نہیں رہے گا۔

 

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پنجاب میں انتظامی بحران کا فوری نوٹس لیناناگزیرہے ،الیکشن کمیشن اسے بزنس از یویل کے طور پرمت لے، اس کیس کی سماعت منگل کی بجائے کل کریں اور اس معاملے کومنطقی انجام تک پہنچائیں ۔آج سے عمران خان اپنے جلسوں کے دوسرے سپیل شروع کر رہے ہیں جو 20 مئی تک جاری رہیں گے،اس دوران وہ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان بھی کریں گے ۔جو لوگ یہ کہہ رہے تھے کہ دیکھیں گے یہ لوگ کتنی دیر تک تپتی دھوپ میں باہرسڑکوں پر بیٹھیں گے ،اب دیکھنا یہ ہے کہ عوام تپتی دھوپ میں بیٹھتے ہیں یااسمبلی میں موجود حکمرانوں کو تپتی دھوپ میں بیٹھنا پڑتا ہے۔

 

فوادچودھری نےکہاکہ پہلے کہا جا رہا تھا کہ یہ سازشی مراسلہ ہے ہی نہیں، یہ جعلی ہے ،گزشتہ روزڈس انفارمیشن نے پریس کانفرنس کی اور کہا کہ مراسلہ موجود ہے اس لیے ہم اس پر اپنی مرضی کا تحقیقاتی کمیشن قائم کرینگے۔ سابق وفاقی وزیرکاکہناتھاکہ ہم نےحکومتی کمیشن مسترد کر دیا ہم صرف غیر جانبدار عدالتی کمیشن مانیں گے ۔

 

ایمرجنگ پاکستان مہم کون چلارہاہے