ایمرجنگ پاکستان مہم کون چلارہاہے

ایمرجنگ پاکستان مہم کون چلارہاہے

لندن (نیاٹائم) لندن میں ایمرجنگ پاکستان مہم شروع ہوگئی ہے، سرخ ڈبل ڈیکر بسوں پر پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی تصاویر کے ساتھ "ابھرتا ہوا پاکستان” کا نعرہ نمایاں طورپردرج کیاگیا ہے۔

 

میڈیارپورٹس کےمطابق اس مہم میں 150 ڈبل ڈیکر بسیں شامل ہیں ،ایمرجنگ پاکستان مہم پر سرمایہ ایک برطانوی نژاد پاکستانی تاجر خرچ کررہا ہے،لندن کی معروف اشتہاری ایجنسیوں کی طرف سے لگائے گئے تخمینہ کےمطابق اس قسم کی مہم پر تقریباً 100,000 پائونڈ ( 2 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زائد پاکستان روپے) خرچ ہوں گے۔

 

اطلاعات کےمطابق گزشتہ بدھ کو شروع ہونیوالی یہ مہم تقریبا 1 ماہ تک جاری رہے گی۔ ایک محتاط اندازے کے مطابق لندن کے ایک وسیع نیٹ ورک کے ارد گرد ہزاروں لوگ ان بسوں کو دیکھیں گے جن پر پاکستانی پرچم، ابھرتا ہوا پاکستان کا نعرہ اور نواز شریف اور شہباز شریف کی تصاویر آویزاں ہوں گی۔

 

میڈیا رپورٹس سے واضح ہورہاہےکہ تقریباً 150 بسیں لندن کے 43 مصروف ترین روٹس پر چلیں گی، یہ بسیں مصروف روٹس پر صبح سویرے سے آدھی رات تک دونوں سمتوں میں رواں دواں رہتی ہیں۔ ایمرجنگ پاکستان مہم چلانے والےتاجرکاکہناہےکہ اس مہم کے دوران دسیوں ہزار لوگوں کو پاکستان کے بارے میں جاننے کا موقع ملے گا،ہمیں یقین ہے کہ مہم ختم ہونے تک لاکھوں لوگ ان بسوں کو دیکھ کرپاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پرآمادہ ہوچکے ہوں گے۔

 

ان کا کہناتھاکہ "ایمرجنگ پاکستان" برانڈ 2013-2018 کی مسلم لیگ ( ن) کی حکومت کے دوران اس وقت شروع کیا تھا جب پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح نمو 6 فیصد کی سطح کو چھو رہی تھی اور پاکستان کو باضابطہ طور پر مورگن میں درجہ بندی کیا گیا تھا۔ مہم چلانے والے تاجرسمجھتے ہیں کہ شہباز شریف ایک "زبردست لیڈر ہیں اور پنجاب کی موسمیاتی ترقی" ان کی قابلیت کا "عملی ثبوت ہے۔

 

برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد تاجر نے کہا کہ بس مہم کا مقصد پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری کوایک بارپھرسےمتعارف کرانا ہے،مہم کامقصدپاکستان کو سرمایہ کاری کے لیے سازگاربناناہے۔

 

گورنر پنجاب کی صدر سے ملاقات کامقصدسامنے آگیا