شیخ رشید حنیف عباسی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

شیخ رشید حنیف عباسی کے خلاف عدالت پہنچ گئے

اسلام آباد(نیاٹائم )مسلم لیگ ن  کے رہنما حنیف عباسی کو پرائم منسٹر کا معاون خصوصی بنانے کا اقدام ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا ہے۔

 

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیداحمد نے حنیف عباسی کو پرائم منسٹر کا معاون خصوصی بنائے جانے کے خلاف درخواست  عدالت عالیہ میں دائر کی جس میں وفاق کو بذریعہ سیکرٹری اور حنیف عباسی کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہےکہ حنیف عباسی کیخلاف 21 جولائی 2012 میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے کیس درج کیا، وہ ایفی ڈرین کوٹہ مقدمے میں سزا یافتہ ہیں، انہیں ٹرائل کورٹ نے 21 جولائی2018 کو سزا سنائی تھی۔

 

درخواست میں مزید لکھا گیا ہےکہ لاہور ہائیکورٹ نے ٹرائل کورٹ کی سزا معطل کررکھی ہے  مگر مجرم ہونےکا فیصلہ تاحال  ختم نہیں ہوا، سیکرٹری کابینہ اورحنیف عباسی بتائیں کہ کس قانون کے مطابق  انہیں اس عہدے پرلگایاگیا ہے۔یاد رہےکہ حنیف عباسی کو27 اپریل2022 کو پرائم منسٹر کا معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا۔

 

علیم خان نے عمران خان کو مناظرے کا چیلنج دے ڈالا