خدیجہ رحمان کی شادی کےبعدپہلی پوسٹ زیرگردش

خدیجہ رحمان کی شادی کےبعدپہلی پوسٹ زیرگردش

ممبئی(نیاٹائم ویب ڈیسک)گزشتہ دن رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی انڈیا کے آسکر ایوارڈ یافتہ گلوکار و موسیقاراے آر رحمان کی بیٹی خدیجہ رحمان نے شادی کے بعد اپنی پہلی سوشل میڈیا پوسٹ  کی ہے۔

 

خدیجہ رحمان نے انسٹاگرام پر شادی کی فوٹو شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کی جس میں انہوں نے  شادی کو بہت انتظار کے بعد آنے والا  لمحہ قرار دیا۔فوٹو میں خدیجہ کو خاوند کے ہمراہ مشرقی عروسی لباس زیب تن کیے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ پچھلے روز خدیجہ رحمان اور آڈیو انجینئر ریاض الدین کی نکاح کی تقریب میں قریبی رشتے داروں اور دوستوں کی جانب سے شرکت کی گئی۔بعد ازاں اے آر رحمان نے انسٹاگرام پر بیٹی کی شادی کی فوٹو اپ لوڈ کی تھی۔پتہ رہے کہ گزشتہ برس 29 دسمبر کو خدیجہ رحمان اور ریاض الدین کا رشتہ طے ہواتھا۔